آخری سانس تک کارکنوں کو ہتھیار نہیں دوں گا

PSP Pc Khi 19-07

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ آخری سانس تک کارکنوں کوہتھیارنہیں دوں گا۔

پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کارکن کھالیں جمع کرتے نہیں مارے گئے، کارکنوں کو بانی ایم کیوایم نے مارا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آخری سانس تک کھڑے ہوکر مقابلہ کریں گے، آخری سانس تک کھڑےہوکرمقابلہ کریںگے،کامیابی ہمارامقدرہوگی، اگست کوبانی ایم کیوایم مرچکا تھا،کارکن بدلہ لینےکی اجازت مانگ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آخری سانس تک کارکنوں کوہتھیارنہیں دوں گا،میرے کارکن کایہ آخری خون ہونا چاہیے،بانی ایم کیوایم کولندن میں گھرسےنکلنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی متحدہ کے گھر کے باہراحتجاج کریں گے،برطانوی ہائی کمشنرسے ملاقات کا وقت طے ہوگیا ہے۔ سماء

Pak Sarzameen Party

PSP

MQM-P

Tabool ads will show in this div