سیر وتفریح کا دن،7پھول جیسے بچوں کی جانیں نگل گیا
اسٹاف رپورٹ
لاہور/ مظفر گڑھ/ ہالا : ہالا کے مقام پر دريائے سندھ ميں نہاتے ہوئے تين بچے ڈوب گئے، جب کہ مظفر گڑھ ميں بہن بھائي کي جان چلي گئي، دوسری جانب لاہور میں جوہڑ میں ڈوب کر دو ننھے بھائی جاں بحق ہوگئے۔
پرانا ہالا کے قريب دريائے سندھ ميں نہاتے ہوئے تين بچے ڈوب گئے، جن کي عمر آٹھ سے تيرہ سال کے درميان ہے، کئي گھنٹے گزر گئے بچوں کا کچھ معلوم نہيں ہو سکا۔ مظفرگڑھ کے علاقے بستی اللہ بخش میں نہر نہاتے ہوئے آٹھ سالہ شبانہ اور پانچ سالہ دلبر ڈوب گئے، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں بچوں کی لاشيں نکال ک ورثاء کے حوالے کردیں۔
دوسری جانب لاہور میں جوہڑ میں ڈوب کر دو ننھے بھائی بھی جاں بحق ہوگئے۔ سماء