مرتے دم تک پارٹی قیادت نہیں چھوڑوں گا، الطاف حسین

ویب ایڈیٹر:


ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے مرتے دم تک پارٹی قیادت نہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں ایم کیو ایم کے خلاف جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری ہے، کارکنوں کو طویل قانونی جنگ کے لیے تیار رہنے کی ہدایت بھی کر دی۔

گزشتہ رات کراچی کے جناح گراؤنڈ میں لندن سے اپنے خطاب کے دوران الطاف حسین کا کہنا تھا کہ تحریک کے ہزاروں ساتھی شہید کر دیے گئے لیکن پھر بھی ہماری حب الوطنی پر شک کیا گیا۔ انہوں نے  کراچی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام تر مظالم کے باوجود 23 اپریل کو عوام نے ایم کیو ایم پر لگائے گئے الزامات مسترد کر دیے۔

ایم کیو ایم کے قائد نے اپنے خطاب کے دوران بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کو بھی وطن واپس لانے کا مطالبہ کیا۔ سماء

دسترخوان

law

galaxy

Tabool ads will show in this div