لائیو ٹی وی شو میں ’نشہ‘ کرنے پر اینکر پر پابندی عائد

1b

 قاہرہ : مصر میں لائیو ٹی وی شو کے دوران ’’نشہ‘‘ کرنے پر خاتون میزبان پر پابندی عائد کردی گئی۔

مصر کی میڈیا ریگولیٹری کونسل نے ایک خاتون ٹی وی میزبان کو لائیو پروگرام میں علامتی انداز میں نشہ کرنے پر عارضی طور پر کام سے روک دیا، خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے کالر کی فرمائش پر ایسا کیا، پڑیا میں منشیات نہیں بلکہ چینی تھی۔

1

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصری ٹیلی ویژن ’ایل ٹی وی‘ سے براہ راست نشر کئے جانیوالے پروگرام ’المشاغبہ‘ کی میزبان شیما جمال کو ایک ہفتے کیلئے شو کی میزبانی سے ہٹا دیا گیا۔

1a

کونسل کے چیئرمین مکرم محمد احمد نے بتایا کہ شیما جمال نے علامتی انداز میں ہیروئن کے استعمال کا طریقہ بتاتے ہوئے میڈیا کے طے شدہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔

1c

شیما جمال نے اپنے شو کے دوران ایک کالر سے وعدہ کیا تھا کہ لائیو پروگرام میں نشہ کرنے کا طریقہ بتائے گی، اس کا کہنا ہے کہ اس نے فون کرنے والے شخص کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کیا ہے تاہم شیما نے واضح کیا کہ لائیو پروگرام میں اس نے پڑیا میں سے جو پاؤڈر نکال کر سونگھا اور اسے کیک کے ٹکڑے پر ڈال کر کھایا وہ ہیروئن نہیں بلکہ چینی تھی۔ ویب ڈیسک

amazing

live tv show

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div