باغی جیالے کا پولیس کے سامنے پیش ہونے سے انکار

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:

کراچی: پیپلزپارٹی کے باغی جیالے ذوالفقار مرزا نے پولیس کے سامنے پیش ہونے سے انکارکردیا، کہتے ہیں ان کی جان کو خطرہ ہے۔


ذوالفقارمرزا کو عدالتی حکم پر تفتیش کیلئے آج ایس پی کرائم برانچ بلایا گیا تھا لیکن جیالے نے حاضری سے صاف انکار کر دیا۔ ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ پولیس کو بیان لینا ہے تو میرے گھر آجائے۔  سابق وزیرداخلہ سندھ نے حاضری کیلئے پولیس کا نوٹس موصول نہ ہونے کا دعویٰ بھی کر دیا۔ کہتے ہیں انہیں مخصوص جگہ بلا کر قتل کر دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ باغی جیالے نے آئی جی سندھ سے جان کی حفاظت کرنے کی تحریری یقین دہانی کا مطالبہ کیاہے۔  

ذوالفقارمرزا کے خلاف 4 مقدمات درج ہیں ، عدالت نے انہیں 10 دن کی عبوری ضمانت دے رکھی ہے۔ سماء

nyt

Tabool ads will show in this div