خواجہ سعد رفیق کی ٹرین پھر پٹری پر

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حلقہ این اے 125 کے انتخابات کالعدم قراردینے سے متعلق الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کردیا۔  فیصلے سے رہنما ن لیگ خواجہ سعد رفیق کی قومی اسمبلی کی رکنیت عارضی طور پربحال ہو گئی۔



گزشتہ ہفتے الیکشن ٹریبونل کے 80 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں قرار دیا گیا تھا کہ مخالف امیدوارحامد خان دھاندلی کے الزامات ثابت نہیں کرسکے  نہ ہی کامیاب امیدواروں کا ریٹرننگ افسر اور عملے پر اثرورسوخ ثابت ہوا  لیکن انتخابی عمل کے تمام مراحل میں کوتاہیاں ہوئیں، جس کے باعث الیکشن کمیشن نے حلقے میں دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا۔



فیصلے کے خلاف خواجہ سعد رفیق کی اپیل کی سماعت جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے کی۔ بینچ نے فیصلہ معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو دوبارہ انتخاب روکنے کا حکم دیتے ہوئے مخالف امیدوار حامد خان، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور تمام ریٹرننگ افسران کو نوٹس جاری کر دیے۔ الیکشن ٹریبونل سے انتخابات کا تمام ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔ سماء

Gaza

Malala

Tabool ads will show in this div