باجوڑ ایجنسی میں دھماکا، قبائلی رہنما سمیت 6 جاں بحق

ویب ایڈیٹر:

باجوڑایجنسی میں بم دھماکے میں قبائلی رہنما محمد جان سمیت  6افراد جاں بحق ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پیر باجوڑایجنسی کی تحصیل لوی ماموند کے علاقے برکمر سر میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنڑول بم دھماکے سے قبائلی رہنما ملک محمد جان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ قبائلی رہنما کی گاڑی ماموند کے علاقے زگئی سے تحصیل ہیڈ کوارٹرخارآرہی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں دیگر 5 افراد جاں بحق اور قبائلی رہنما کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

سکیورٹی فورسز اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ پولیٹیکل انتظامیہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ سماء

dialogues

سمیت

hsbc

mandatory

piracy

Tabool ads will show in this div