الیکشن کمیشن خود دھاندلی میں ملوث تھا، عمران خان کا پھر دعویٰ

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کہتے ہیں سپریم کورٹ نے سعد رفیق کو ایک ماہ کا اسٹے دیا ہے، الیکشن کمیشن خود دھاندلی میں ملوث تھا، کپتان نے این اے 122 سے متعلق لائحہ عمل بھی بتادیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 125میں بے قاعدگیاں ن لیگ کو فائدہ پہنچانے کیلئے کی گئیں، الیکشن کمیشن خود دھاندلی میں ملوث تھا، جوڈیشل کمیشن کی کارروائی میں بہت سی چیزیں باہر آئیں گی، میاں نواز شریف بھولے بادشاہ ہیں، بادشاہ ریاستی اداروں کو قانون کے مطابق چلنے نہیں دیتے۔

وہ کہتے ہیں کہ ہم نے ووٹوں کی تصدیق کیلئے 26 لاکھ روپے دیئے ہیں، ہم 93 ہزار ووٹ منگوائیں گے اور شناختی کارڈ نمبر چیک کریں گے، 70 ہزار تصدیق شدہ ووٹوں میں سے 15 ہزار جعلی ہیں، نادرا پر دباؤ ڈالا گیا یا نہیں، این اے 122 پر فیصلے کے بعد بتاؤں گا۔

کپتان نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ نے سعد رفیق کو ایک ماہ کا اسٹے دے دیا، این اے 125 میں ایک ایک آدمی نے 6، 6 ووٹ ڈالے، ن لیگ والے عجیب باتیں کررہے ہیں۔ سماء

policy

jirga

paypal

Tabool ads will show in this div