وزیراعظم اور آرمی چیف کل کابل جائیں گے

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات مزید مستحکم کرنے کے تناظرمیں وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کل کابل کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ دورے کی دعوت افغان صدر کی جانب سے دی گئی ہے۔

 وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ شریک ہوئے۔سیاسی اور عسکری قیادت کی بیٹھک میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوؤں پر مشاورت کی گئی۔



دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف دورے کے دوران افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ اشرف غنی وزیراعظم اور وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی  دیں گے۔


نئی افغان حکومت کے بعد وزیراعظم نوازشریف کا یہ پہلا دورہ کابل ہے۔ سماء

اور

eid

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div