بلوچستان،سندھ،بالائی پنجاب،خیبرپختوںخوامیں بارش کا امکان

RAIN ISB 12-07

اسلام آباد : ملک بھر میں آج اور کل مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی یے، موسلادھار بارش کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، جب کہ کراچی میں بھی  ہلکی بارش کا امکان ہے۔ مون سون اپنے جوبن پر آگیا، جس کے بعد ملک بھر ميں کالي گھٹاؤں کے ڈيرے پڑ گئے، محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی توقع ہے۔

rain (1)

بلوچستان کے علاقے ژوب، سبی، نصیرآباد، قلات اور مکران ڈویژن میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

rain (12) موسلادھار بارش کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔

rain (11) اسلام آباد، راول پنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن میں آج بارش کا امکان ہے، ڈی جی خان ۔ ملتان ۔ ساہیوال اور بہاول پور ڈویژن میں بارش کی توقع ہے۔ کراچی میں بھی رات بھر بوندا باندی جاری رہی۔ آج اور کل ہلکی بارش کا امکان ہے۔ سماء

LandSliding

drizzling

MET OFFICE

RAINING

KARACHI RAIN

Tabool ads will show in this div