رحیم یار خان کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر الٹ گیا

RYK OIL TANKAR VO  18-07

کراچی: قومي شاہراہ پر رحيم يار خان کے قريب تيز رفتار آئل ٹينکر الٹ گيا، موٹروے پوليس نے بروقت کاروائي کرتے ہوئے تما علاقہ کو سيل کر ديا۔

موٹروے پوليس کے مطابق قومي شاہرہ پر کراچی سے محمود کوٹ جانے والا آئل ٹينکر راستے ميں بارش اور تيز رفتاري کے باعث الٹ گيا۔ اطلاع ملتے ہي موٹروے پوليس موقع پر پہنچي اور جائے حادثہ کو سيل کر ديا۔

موٹروے پوليس کي بروقت کارروائي کے باعث سانحہ ہوتے ہوتے بچ گيا۔ تمام ٹريفک کو جائے حادثہ کي جانب جانے سے روک کر متبادل راستہ سے گزارا جا رہا ہے، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ آئل ٹينکر جس ميں 40000 ليٹر آئل موجود تھا کو ہٹانے کا کام شروع کر ديا گيا ہے جسکے فوري بعد سٹرک کو ٹريفک کے لئے کھول ديا جائے گا۔ سما

RAHIM YAR KHAN

HEAVY RAIN

national highway

MOTORWAY POLICE

oil tanker overturned

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div