ذوالفقار مرزا کے رویے سے دوستی کا تصور مشکوک ہوگیا، شرجیل میمن

ویب ایڈٰیٹر

کراچی : شرجیل میمن کہتے ہیں کہ ذوالفقار مرزا کے رویے کے بعد دوستی کا تصور مشکوک ہوگیا، وہ گالم گلوچ کی سیاست اور ذاتیات پر اتر آئے ہیں، سابق وزیر داخلہ نے قانون ہاتھ میں لیا، پرائیویٹ سیکیورٹی کے نام پر غنڈہ گردی برداشت نہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کو آج پارٹی قیادت بُری نظر آرہی ہے، پارٹی قیادت کیخلاف الزامات کا سلسلہ فوری بند کیا جائے، سندھ حکومت نے ذوالفقارمرزا کو سیکیورٹی دی تھی، ان کے رویے کے بعد دوستی کا تصور مشکوک ہوگیا، وہ ذاتیات پر حملے کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کو اپنی زبان پر شرمندگی ہونی چاہئے، ڈی ایس پی کو دھکے دینے، ہتھیار کے ساتھ دکانیں بند کرانے اور پرائیویٹ سیکیورٹی کے نام پر غنڈہ گردی برداشت نہیں۔

شرجیل میمن کہتے ہیں کہ ذوالفقار مرزا نے قانون ہاتھ میں لیا، وہ گالی گلوچ کی سیاست پر اتر آئے ہیں، ان کے ہر الزام کا جواب موجود ہے۔ سماء

night

Tabool ads will show in this div