ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں 9 فیصد اضافہ

investment

اسلام آباد : مالی سال 17-2016ء کے دوران ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملک میں سلامتی کی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے جبکہ چین کی جانب سے اس عرصہ کے دوران میں ایک ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کی منتقلی نے بھی ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری پر اچھے اثرات مرتب کئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2016ء سے لے کر جون 2017ء کے اختتام تک ملک میں مجموعی طور پر 2.157 ارب ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی جبکہ اس سے پیوستہ سال میں غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 1.976 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاری میں چین سرفہرست رہا جس نے اس عرصہ میں مجموعی طور پر 1.185 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی، ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری میں نیدر لینڈ 483 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

دوسری جانب ترکی کی جانب سے ڈاولینس کی خریداری نے بھی پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری پر اچھے اثرات مرتب کئے ہیں اور اس کے نتیجے میں پاکستان میں 135 ملین ڈالر آئے ہیں۔ اے پی پی

CHINA

DOLLARS

DENMARK

Tabool ads will show in this div