روس میں زلزلےکےشدیدجھٹکے

earthquake

ماسکو : روس کے مغربی ساحل پر 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق شدید زلزلے کے بعد ابتدائی طور پر بحرالکاہل کے کچھ حصوں میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تاہم بحرالکاہل میں سونامی کے وارننگ سینٹر میں کچھ دیر بعد اسے اٹھا لیا گیا۔

زلزلہ کا مرکز روس کے جنوب مغرب میں واقعہ نیکول سکوئی کے مغرب میں 199کلو میٹر کے فاصلے پر 11.7 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔

جیولوجیکل سروے کے مطابق ابتدائی طور پر روس سے ہوائی تک زلزلے سے ایک فٹ تک لہریں بلند ہونے کی وارننگ جاری کی گئی تھی تاہم جسے بعد میں واپس لے لیا گیا ۔

زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ سماء /اے پی پی

RUSSIA

EARTH QUAKE

Tabool ads will show in this div