تحریک انصاف کانوازشریف،شہبازشریف سےمستعفی ہونےکامطالبہ

Jul 18, 2017

Baber Awan Lhr Atif Pkg 18-07

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/Baber-Awan-Lhr-Atif-Pkg-18-07-2.mp4"][/video]

اسلام آباد: تحریک انصاف نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے پھر استعفے کا مطالبہ کردیا۔ترجمان بابراعوان نےکہاکہ گاڈفادرون اورگاڈفادر ٹوکوفوری طورپرعہدہ چھوڑ دینا چاہییے ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے واضح کیا کہ قوم اس بار کوئی این آر او قبول نہیں کرے گی۔انھوں نےکہاکہ سپریم کورٹ کافیصلہ نظرثانی میں بدلاجاسکتا ہے،اعتراض میں نہیں۔

بابراعوان نےکہاکہ نظرثانی تیس دن کےاندر ہوتی ہے، وہ وقت گزرگیا۔یہ ججمنٹ اعتراضات کے اوپر فائنل ہوگئی،اب اسے دوبارہ نہیں کھولاجاسکتا۔

انھوں نے مطالبہ کیاکہ شریف خاندان کوآئین و قانون کےسامنےسرجھکا دینا چاہئیے۔بابراعوان نےکہاکہ گاڈفادرون اورگاڈ فادر ٹو کو فوری طورپراستعفیٰ دے دینا چاہیے۔ سماء

Babar awan

Tabool ads will show in this div