پی ٹی آئی کی اہم وکٹ گر گئی

ویب ایڈیٹر:

ملتان: حلقہ این اے 162 چیچہ وطنی سے منتخب تحریک انصاف کے ایم این اے رائے حسن نوازکو نااہل قرار دے دیا گیا۔ رائے حسن نواز پی ٹی آئی پنجاب کے صدر بھی ہیں۔

الیکشن ٹریبونل نے رائے حسن نواز کو نادہندہ ہونے کی بنیاد پرنااہل قراردیا۔ رائے حسن نواز عام انتخابات 2013 میں آزاد امیدوارحاجی محمد ایوب کو شکست دے کر کامیاب ہوئے تھے۔ مخالف امیدوار محمد ایوب نے الیکشن ٹریبونل ملتان ہائیکورٹ بنچ میں رٹ دائر کر رکھی تھی جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ رائے حسن نواز 87 کروڑ روپے کے نادہندہ ہیں۔

الزام ثابت ہونے پر الیکشن ٹریبونل نے رائے حسن نواز کو نااہل قرار دے دیا۔ سماء

dharna

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div