راحیل شریف تاحال اتحادی فوج کےسربراہ نہیں بنے
اسلام آباد: مشیرخارجہ سرتاج عزیزنےکہاہےکہ اسلامی اتحادی فوج کاقیام تاحال عمل میں نہیں آیا، راحیل شریف تاحال اتحادی فوج کےسربراہ نہیں بنے۔
سینیٹ کااجلاس چیئرمین رضاربانی کی زیرصدارت ہوا۔مشیرخارجہ سرتاج عزیزنےپالیسی بیان دیتے ہوئےبتایاکہ اسلامی اتحادی فوج کاقیام تاحال عمل میں نہیں آیا، راحیل شریف تاحال اتحادی فوج کےسربراہ نہیں بنے۔انھوں نے مزیدبتایا کہ راحیل شریف ابھی کسی باقاعدہ فوج کی سربراہی نہیں کررہے۔ ابھی تک کوئی باقاعدہ فوج بنی ہی نہیں ہے ان کاکہناتھاکہ اتحادی فوج کےٹی اوآرابھی تک نہیں بنے۔
اس موقع پرچیئرمین سینیٹ رضاربانی نےسرتاج عزیزکی سرزنش کی اور سوال کیاکہ جب ٹی اوآرنہیں بنے،توسابق آرمی چیف وہاں کیاکررہےہیں؟۔ رضاربانی کو سرتاج عزیز نے جواب دیاکہ اس اتحادسےخارجہ پالیسی پرکوئی اثرنہیں پڑےگا۔
سرتاج عزیزسے دوبارہ رضاربانی نے سوال کیاکہ آپ کیسےکہہ سکتےہیں اس کااثرنہیں پڑےگا؟ مشیرخارجہ نے جواب دیاکہ ضابطہ کاررکن ملکوں کےوزرائےدفاع کےاجلاس میں طےہونگے،ہماری پالیسی ہےکہ حرمین شریفین کاتحفظ کریں گے۔ مشیرخارجہ نےکہاکہ سعودی عرب کی علاقائی سالمیت،خودمختاری کاتحفظ کرینگے۔ انھوں نےبتایاکہ اتحادکےضابطہ کارپہلےپارلیمینٹ میں پیش کرینگے۔
مشیرخارجہ کامزیدکہناتھاکہ امریکی سینیٹرجان مکین کی قیادت میں امریکی وفدنےپاکستان کادورہ کیا۔وفدکوبتایاافغان مسئلےکامستقل حل زائدفوج کی تعیناتی نہیں۔ سرتاج عزیزکاکہناتھاکہ وفدکوبتایاکہ ضرب عضب کےذریعےدہشتگردی کاخاتمہ کردیا۔سرتاج عزیزکاکہناتھاکہ محفوظ افغانستان امریکااورپاکستان کےمفادمیں ہے۔پاکستان نےپاک افغان بارڈرکومحفوظ بنانےکیلئےاقدام اٹھائےہیں۔
انھوں نے واضح کیاکہ پاکستان افغانستان میں امن کاخواہاں ہے،امریکی وفدکوبتایاافغان مسئلےکاحل فوجی نہیں سیاسی ہے۔30لاکھ افغان مہاجرین پاکستان میں مقیم ہیں۔ سماء