ابھی تو گیم شروع ہوا ہے،آگے بہت سے چیزیں سامنے آئیں گی،عمران

ویب ایڈیٹر :


اسلام آباد   :   پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو سب کچھ بتا دیا گیا ہے، کیمشن کا جو بھی فیصلہ ہوگا، ہمیں قبول ہوگا، ثبوتوں سے متعلق کپتان کا کہنا تھا کہ ابھی تو گیم شروع ہوا ہے، ابھی تو بہت ساری چیزیں سامنے آئیں گی۔

اسلام آباد میں جوڈیشل اجلاس کے بعد میڈیا سے گفت گو میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ منظم دھاندلی کا کردار انور محبوب سامنے آیا ہے، انور محبوب نے بتایا جتنے بیلٹ پیپر مانگتے تھے دیتا جاتا تھا، یہ جھوٹ تو ثابت ہوگیا ہے کہ ریٹرنگ افسر نے پندرہ ہزار ڈیمانڈ کی اور انور محبوب نے مزید پندرہ ہزار بیلٹ پیپر چھپوائے, انور محبوب نے ریٹرننگ افسران کو آزاد چھوڑ دیا تھا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا جہانگیر ترین کے حلقے میں پندرہ کی بجائے تیس  ہزار بیلٹ پیپر بھجوائے گئے ہیں، کیپٹن صفدر کے حلقے میں 61 ہزار اضافی بیلٹ پیپرز پہنچائے گئے جب کہ حمزہ شہباز کے حلقے میں 62 ہزار اضافی بیلٹ پیپرز پہنچائے گئے، انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا پنجاب کے الیکشن کمیشن کو کچھ نہیں پتا تھا؟؟، صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب کو سب کچھ پتا تھا، تاہم پھر بھی ہم کمیشن کے فیصلے کو قبول کریں گے۔

عمران خان نے کہا ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، مزید کھلاڑیوں کا پتا چلے گا اور ہم نے پچیس سے تیس حلقوں کی نشاندہی کر دی ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا منظم دھاندلی کا طریقہ کار سامنے آ گیا ہے فیصلہ جوڈیشل کمیشن نے کرنا ہے، آنکھیں بند کر کے فیصلہ تسلیم کریں گے۔ سماء

سے

شروع

sargodha

nyt

entry

guddu

Tabool ads will show in this div