لڑکی پیدا کیوں کی؟جنونی دیورکا بھابھی پربہیمانہ تشدد

Jul 18, 2017

Indian woman is beaten with hockey sticks by family Daily Ma

[video width="636" height="382" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/Indian-woman-is-beaten-with-hockey-sticks-by-family-Daily-Ma.mp4"][/video]

نئی دہلی:بھارت میں لڑکی پیدا ہونے پر دیور نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر بھابھی کو ہاکی سے پیٹ ڈالا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مینا کی اس پٹائی کی وجہ یہ تھی کہ اس کے شوہر کا خاندان بیٹے کی پیدائش کا منتظرتھا جبکہ مینا نے بیٹی کو جنم دیا۔بھتیجی کی پیدائش پر اپنے بھائی کی بیوی کومبارک باد دینے کے بجائے خاتون کا دیورکمل جیت سنگھ اپنے دوست کو لے کر بھابھی کے گھر پہنچا اوردونوں نے مل کرہاکی سے مینا کی دل کھول کر پٹائی کی۔

اس دوران مینا کے ایک پڑوسی نے اس منظرکو اپنے موبائل کے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کرلیا۔ ضمیر کو جھنجھوڑدینے والی وڈیو کے یوٹیوب پر پوسٹ ہونے کے بعد سماجی حلقوں میں ایک طوفان کھڑا ہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں پٹیالہ سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ خاتون مینا کا دیوراور اس کا دوستہاکی سے بری طرح پیٹ رہے ہیں۔ وڈیو میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بننے والی مینا کی چیخوں اور مدد کے لیے پکار کی آوازیں سنائی دےرہی ہیں مگر کسی نے بھی اس کی مدد نہ کی۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق مینا کے گھر والوں نے اس کے شوہر دلجیت سنگھ ، دیور کمل جیت سنگھ اوردوست تینوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔ سماء/ خبرایجنسی

brother in law

meena

Tabool ads will show in this div