ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ کی عوام سے تعاون کی درخواست

ARSHAD VOHRA RBPR 18-07

کراچی: ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ کا کہنا ہے کہ لیاقت آباد میں ہماری ٹیم جائےحادثہ پر موجود ہے، عوام سے تعاون کی درخواست ہے۔

ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ نے سما سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ عوام کی بڑی تعداد کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات ہو رہی ہے، تاہم فوری طور پر بھاری مشینری استعمال نہیں کرسکتے۔ بھاری مشینری کے استعمال سے جانی نقصان بڑھنے کا خدشہ ہوسکتا ہے۔

ارشد وہرہ نے بتایا کہ عباسی شہید اسپتال میں عملے کو الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ ڈاکٹروں کی تعداد کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں تین منزلہ عمارت زمین بوس ہونے سے دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ سما

liaquatabad

Arshad Vohra

deputy mayor

building collapses

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div