پی ایس پی کارکن کی شہادت کا نوٹس لیا جائے،ڈاکٹر صغیر

Jul 17, 2017

DR SAGHEER SOT 17-07

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/DR-SAGHEER-SOT-17-07.mp4"][/video]

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے رہنما ڈاکٹر صغير کا کہنا ہے کہ پی ایس پی کارکن کی شہادت میں ملوث افراد کو کيفر کردار تک پہنچايا جائے اور اس ظلم و بربريت کا نوٹس ليا جائے۔

اورنگی ٹاون میں ميڈيا سے بات چيت کرتے ہوئے ڈاکٹر صغير نے کہا کہ علاقے میں نامعلوم افراد آئے اور دونوں کو نشانہ بنايا، جس میں ہمارا ايک کارکن شہید جبکہ ایک شدید زخمی پوگیا۔

کراچی میں فائرنگ، پی ایس پی کارکن جاں بحق، دوسرا زخمی

ڈاکٹر صغير نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ سب کے لئے لمحہ فکريہ ہے لہذا اس واقع کا نوٹس ليا جائے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کام ہے کہ قاتلوں کو ڈھونڈے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس واقع میں کون ملوث ہوسکتا ہے يہ کہنا قبل از وقت ہے۔

پی ایس پی رہنما نے بتایا کہ عباسی شہید ہسپتال ميں جو صورتحال پيش آئي وہ انتہائي افسردہ ہے۔ زخميوں کو ہاتھ تک نہيں لگايا گيا، جس طرح کا کام مسيحاوں نے کيا وہ افسوس ناک ہے۔ سما

unknown gunmen

PSP worker

Tabool ads will show in this div