کراچی سانحہ: صدر، وزیر اعظم کی واقع پرشدید مذمت
اسٹاف رپورٹ
کراچی: کراچی میں بدترین دہشت گردی کا صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے سخت نوٹس لے لیا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے واقع کی رپورٹ ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سے طلب کرلی ہے۔
صدر ممنون حسین نے بس حملے کی شدید مذمت کی اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے بھی افسوس کا ظاہر کرتے ہوئے واقعہ کا نوٹس لیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ڈی جی رینجرز اورآئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔ گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے بھی واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوءے ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ بس پر فائرنگ آپریشن کاردعمل ہوسکتا ہے۔ سماء