کراچی میں بس پر فائرنگ شرمناک اور بزدلانہ کارروائی ہے، پرویز رشید

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : وفاقی وزیر الطاعات پرویز رشید نے کراچی میں بس پر فائرنگ کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ واقعات دہشت گردی کیخلاف عزم سے پیچھے نہیں ہٹاسکتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کراچی میں بس پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ واقعہ شرمناک اور بزدلانہ کارروائی ہے، ایسے واقعات دہشتگردی کیخلاف عزم سے پیچھے نہیں ہٹاسکتے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے پُرامن اسماعیلی برادری کو نشانہ بنایا، یہ کمیونٹی پاکستان کی خدمت کرتی ہے، قاتلوں کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں، پُرامن لوگوں کو نشانہ بنانا بھیانک کارروائی ہے۔ سماء

burger

CNIC

فائرنگ

Tabool ads will show in this div