دہشت گرد 4 منٹ تک بس میں فائرنگ کرتے رہے، تفتیشی حکام

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

کراچی : کراچی کے علاقے صفورا چورنگی کے قریب بس پر فائرنگ کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعے میں کلاشنکوف اور نائن ایم ایم پستول استعمال کی گئی، ملزمان نے 4 منٹ تک بس میں گولیاں برسائیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر فائرنگ کی تحقیقات جاری ہیں، بس سے 60 سے زائد گولیوں کے خول ملے ہیں،  دہشت گردوں نے کلاشنکوف اور نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کی۔

پولیس ٹیم کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں بس میں سوار 5 افراد محفوظ رہے، دہشت گرد 4 منٹ تک فائرنگ کرتے رہے، حملہ آوروں نے الاظہر گارڈن سے ہی بس کا تعاقب کیا۔ سماء

CNIC

فائرنگ

حکام

Tabool ads will show in this div