متحدہ کا وزیراعظم کو فوری کراچی جانیکا مشورہ، نواز شریف کا ساتھ چلنے کا اعلان

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کو پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس مختصر کرکے کراچی جانے کا مشورہ دے دیا، میاں نواز شریف نے اجلاس کے بعد اکٹھے جانے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں دہشت گردوں نے انتہائی محب وطن لوگوں پر حملہ کیا، وزیراعلیٰ سندھ کو فوری طور پر کراچی بھیج دیا ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس شروع ہوگیا، مولانا فضل الرحمان نے کلام پاک کی تلاوت کی، جس کے بعد سانحہ صفورا میں جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔

ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اجلاس مؤخر نہیں تو کم از کم مختصر کرکے کراچی چلیں۔

مشاہد حسین سید نے اس موقع پر کہا کہ تمام سیاسی قیادت کو کراچی جانا چاہئے، جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اجلاس کے بعد سب اکٹھے چلیں گے۔

وہ کہتے ہیں کہ دہشت گردوں نے انتہائی محب وطن لوگوں پر حملہ کیا، وزیراعلیٰ سندھ کو فوری طور پر کراچی روانہ کردیا ہے۔

کراچی میں اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 43 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے۔ سماء

burger

eid

tragic

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div