متحدہ کا سانحہ صفورا پر کل یوم سوگ کا اعلان

ویب ایڈیٹر

کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے سانحہ صفورا پر کل یوم سوگ کا اعلان کیا کردیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ ذمہ داریاں ادا نہیں کرسکتے تو مستعفی ہوجائیں۔ سیاسی و مذہبی جماعتوں نے بھی یوم سوگ کی حمایت کردی، تاجر تنظیموں نے کل کاروبار بند رکھنے اور دکانوں پر سیاہ پرچم لہرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سانحہ صفورا میں قیمتی جانوں کے نقصان پر الطاف حسین نے کل شہر قائد میں یوم سوگ کا اعلان کردیا۔ ایم کیو ایم قائد نے واقعے کیخلاف کل ٹرانسپورٹ، اسکول اور کاروباری سرگرمیاں بند رکھنے کی اپیل کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بس  حملے میں داعش اور طالبان ملوث ہے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ بھی کردیا کہ انہیں جن رُکاوٹوں کا سامنا ہے وہ کھل کر قوم کو بتائیں اور ایسا نہیں کرسکتے تو  استعفیٰ دے دیں۔

اپنے قائد کی طرح متحدہ رہنماء وسیم اختر نے بھی حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں  لیا، زخمیوں کی عیادت کیلئے نجی اسپتال پہنچے تو حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

وسیم اختر بولے کہ کراچی میں دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں، جنہیں روکنے میں حکومت ناکام ہوچکی ہے۔

دوسری جانب تاجر تنظیموں نے سانحہ صفورا پر یوم سوگ سے متعلق کل کاروبار بند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے دکانوں پر سیاہ پرچم لہرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سماء

tragic

conflict

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div