چمن میں ایف سی پوسٹ کے قریب دھماکا، اہلکار شہید
چمن : بلوچستان کے علاقے چمن میں ایف سی پوسٹ کے قریب دھماکے میں اہل کار شہید ہوگیا۔ حملے میں پوسٹ کو بھی نقصان پہنچا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایف سی حکام کے مطابق دھماکا چمن میں پاک افغان سرحد پر واقع تالاب کے علاقے میں ایف سی پوسٹ کے قریب ہوا۔
حکام کے مطابق دہشت گرد وں کی جانب سے کارروائی پہلے سے نصب شدہ بارودی مواد کے ذریعے کی گئی۔ سماء