ویمن ٹیم کی واپسی؛کھلاڑیوں کا استقبال نہ ٹرانسپورٹ کی سہولت

Jul 17, 2017

Lhr Women Team Arrive Outside Airport 17-07

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/Lhr-Women-Team-Arrive-Outside-Airport-17-07.mp4"][/video]

لاہور: آئی سی سی ویمنر ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد پاکستان ويمن کرکٹ ٹيم وطن واپس پہنچ گئي۔ ائرپورٹ پرکھلاڑیوں کے استقبال کے لیے پي سي بي کا کوئي بھي نمائندہ موجود نہ تھا۔ ايک کھلاڑي اپنے والد کے ساتھ موٹرسائيکل پرگھرروانہ ہوئي۔ ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی کے ساتھ ساتوں میچز میں شکست کے بعد ویمنز ٹیم خالی ہاتھ وطن لوٹ آئی۔ٹیم ایونٹ میں ایک بھی میچ نہ جیت سکی ۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچی تو لاہور ائیرپورٹ پر پی سی بی کا کوئی نمائندہ ان کے استقبال کے لیے نہیں دکھائی دیا۔خواتین کھلاڑیوں کے لئے ٹرانسپورٹ کا بھی کوئی انتظام نہیں کیا گیاتھا۔  ناشرا سندھو کو والد کے ساتھ موٹر سائیکل پرہی گھرجانا پڑا۔

کپتان ثنا میر اور نین عابدی وطن واپس نہیں آئیں، دیگر خواتین کھلاڑی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھروں کوروانہ ہوگئیں۔ سماء

WOMEN CRICKET TEAM

ICC Women World Cup