کراچی بس فائرنگ،کور ہیڈکواٹرز میں آرمی چیف کی زیرصدارت اہم اجلاس
ویب ایڈیٹر:
کراچی : کور ہیڈکواٹرز کراچی میں آرمی چیف کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری ہے، اجلاس میں سانحہ صفورا گوٹھ سمیت شہر میں امن و امان کی صورت حال پر غور کیا جا رہا ہے۔
سانحہ صفورا کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنی تمام تر مصروفیات اور دورہ سری لنکا بھی منسوخ کر دیا اور کراچی پہنچ گئے۔ آرمی چیف کے ہمراہ کور کمانڈر کراچی، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل رضسوان اختر بھی موجود ہیں۔ آرمی چیف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کراچی میں امن و امان اور بس پر فائرنگ کے واقعہ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کراچی میں دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، دہشت گردوں اور دیگر ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ کراچی میں شہر میں ہونے والے نئے طرز کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی پر سخت رد عمل ظاہر کیا گیا تھا۔ سماء