سانحہ صفورا گوٹھ، وزیراعظم کا کل ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان
ویب ایڈیٹر:
اسلام آباد / کراچی : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سانحہ صفورا گوٹھ پر ملک بھر میں کل یوم سوگ کا اعلان کیا ہے، اس موقع پر کل تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سانحہ کراچی پر کل ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے، یوم سوگ پر ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا، اس موقع پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، سانحہ کراچی پر پوری قوم افسردہ اور سیاسی قیادت بھی غم میں برابر کی شریک ہے۔
واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نہتے شہریوں پر فائرنگ بزدلانہ فعل ہے،بزدل دہشت گردوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔ سماء
میں
کا
ملک
eid
tragic
record
conflict
تبولا
Tabool ads will show in this div