شمالی وزیرستان، فورسز اور ہشتگردوں میں جھڑپ،تین اہل کار شہید

ویب ایڈیٹر :

میران شاہ :شمالی وزیرستان میں وانا کے قریب دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپ کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک، جب کہ تین سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق وانا کے علاقہ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے ایک قافلہ پر بھاری اسلحہ کے ساتھ حملہ کیا،سیکیورٹی فورسز نے اس حملہ کا بھرپور جواب دیا اور فائرنگ کے تبادلہ میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ  تین سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ سماء

اور

میں

شہید

pipeline

gulf

Tabool ads will show in this div