موصل آپریشن میں 25 ہزار داعشی عسکریت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ

1

بغداد : موصل کی آزادی کیلئے کارروائیوں میں 25 ہزار داعش کے عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق نینوا آپریش کے کمانڈر عبدالامیر یار اللہ کا کہنا تھا کہ موصل کی آزادی کیلئے 9 ماہ سے جاری آپریشن میں داعش کے 25 ہزار عسکریت پسند ہلاک ہوئے، اس دوران 400 سے زائد خودکش حملہ آوروں کو نشانہ بنایا گیا اور 2200 سے زائد گاڑیوں کو تباہ کیا گیا، جنہیں بم دھماکوں کیلئے تیار کیا گیا تھا۔

کمانڈر کا مزید کہنا ہے کہ موصل آپریشن میں داعش کے 130 سے زائد ڈرون طیاروں کو بھی تباہ کیا گیا، موصل کی آزادی کے آپریشن میں ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد فوج اور پولیس اہلکاروں جبکہ عوامی رضاکار فورس نے شرکت کی۔

کمانڈر عبدالامیر یار اللہ نے کہا کہ جلد ہی صوبہ نینوا کی مکمل آزادی کیلئے آپریشن کا چوتھا اور آخری مرحلہ شروع کیا جائے گا۔ ایجنسیز

USA

DAESH

Daish

Mosul operation

Tabool ads will show in this div