سانحہ صفورا گوٹھ، 43 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کراچی: سانحہ صفورا میں جاں بحق  43 افراد کی نماز جنازہ الاظہر کمپلیکس صفورا گوٹھ میں ادا کر دی گئی۔



نمازجنازہ کی ادائیگی کے موقع پرسیکیورٹی کے انتہائی کڑے انتظامات کیے گئے ہیں۔ الاظہر کمپلیکس میں 200 پولیس اہلکاروں نے سیکیورٹی ذمہ داریاں سنبھال رکھی ہیں ۔


حفاظتی اقدامات کے پیش نظر اسماعیلی کمیونٹی کی جانب سے شہر بھر سے اسماعیلیوں کو نماز جنازہ میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صرف کریم آباد جماعت خانے سے وابستہ لوگ نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔ اسماعیلی کمیونٹی کے مطابق اسماعیلیوں کوپھرنشانہ بنایاجاسکتاہے اس لئے نماز جنازہ میں شریک ہونے والے افراد بھی محتاط رہیں۔ 

نماز جنازہ میں فارو ق ستار اور رشید گوڈیل سمیت ایم کیو ایم کے دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی جبکی دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی موجود تھے۔

جاں بحق افراد کی تدفین سخٰ حسن اور سوسائٹی قبرستان میں کی جائے گی، الاظہر کمپلیکس سے میتوں کی قبرستان منتقلی شروع کر دی گئی ہے۔ سماء

MQM

کر

lack

Tabool ads will show in this div