دہشتگردی میں را ملوث ہے، سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری

ویب ایڈیٹر:

سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کو بارہا را کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ثبوت فراہم کیے اور یہ بھی واضح کر چکے ہیں کہ را پاکستان میں بدامنی پھیلاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں 2ملزمان نے تسلیم کیا کہ وہ را سے تربیت لے کر آئے۔



سیکرٹری خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے دورہ افغانستان میں افغان قیادت کے ساتھ بھی یہ معاملہ اٹھایا گیا تھا۔ افغانستان پر واضح کر دیا ہے کہ ان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہئیے۔چاہے یہ طالبان کی طرف سے ہو یا بھارت کی طرف سے۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کے دوران سیکرٹری خارجہ سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کراچی میں دہشتگردی کرنے والے اور ذمہ داری قبول کرنے والے الگ الگ بھی ہو سکتے ہیں۔ تحققیات کے ذریعے ہی اصل مجرموں کا پتا لگایا جائے گا۔ داعش پاکستان سمیت دنیا کیلئے ایک ٹھوس خطرہ ہے۔

سیکرٹری خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان گزشتہ 15 سال سے دہشتگردوں کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اوردہشتگردی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔ دہشتگردی کے مائنڈ سیٹ کا خاتمہ کرنے کیلئے قومی قیادت متحد ہے، ابھی دہشتگردوں کے کچھ گروہ باقی ہیں اور انہی میں سے ایک نے گزشتہ روز کراچی میں کارروائی کی۔ سماء


policy

خارجہ

Tabool ads will show in this div