قانون نافذ کرنے والے ادارے ملکر دہشتگردی کا خاتمہ کریں، آرمی چیف

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


کراچی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ قانون نافذکرنیوالےادارےمل کردہشت گردوں کاخاتمہ کردیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام سرحدوں کی حفاظت کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

کورہیڈکواٹرز میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی، کورکمانڈرکراچی اوروزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، ڈی جی رینجرز سندھ اور دیگر اہم اداروں کے سربراہ بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گزشتہ روز صفورا گوٹھ میں اسماعیلیوں کی بس پر فائرنگ کے واقعے پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ  آئندہ ایسے واقعات روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ 



اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مختلف تجاویز کی منظوری دی گئی جن کے تحت کراچی سمیت سندھ کے تمام بڑے شہروں کے داخلی راستوں پر ایف سی، رینجرز، پولیس، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ چوکیاں قائم کی جائیں گی۔ سماء

doping

mirwaiz

Tabool ads will show in this div