آپریشن کرتے وقت صفورا گوٹھ جیسے واقعات کا علم تھا، خورشید شاہ

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد:اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے ملک بھر سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جانا چاہیئے، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرتے وقت یہ معلوم تھا کہ سانحہ صفورا گوٹھ جیسے واقعات ہوں گے ۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی بس فائرنگ جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے مزید اقدامات کرنے چاہیئے، آرمی چیف نے درست کہا کہ دہشت گردوں کا صفایا کیا جائے گا، ایسے واقعات میں عام طور پر بیرونی ہاتھ ملوث ہوتا ہے۔

امن وامان کی خراب صورتحال اور سندھ حکومت کی ناکامی سے متعلق ایک سوال پراپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت سندھ میں گورنر راج نہیں لگایا جا سکتا ۔ خورشید شاہ اور گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سماء

     

شوبز

Nawaz Sharif

global

czech

heroes

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div