پاناما جے آئی ٹی کی طرح سانحہ ماڈل ٹاون رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ

TUQ Lhr Pkg 15-07

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/TUQ-Lhr-Pkg-15-07.mp4"][/video]

لاہور: پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کہتے ہیں کہ سپريم کورٹ پاناما جے آئي ٹي کي طرح سانحہ ماڈل ٹاون پر جسٹس باقر نجفي کي رپورٹ  پبلک کرنے کا حکم دے۔

لاہور ميں جلسے سے آڈيو لنک خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے مطالبہ کیا کہ جس طرح پانامہ کيس کي رپورٹ پبلک کي گئي اسي طرح سانحہ ماڈل ٹاون پر جسٹس باقر کي رپورٹ بھي سامنے لائي جائے۔ انہوں نے جے آئي ٹي پر تجزيہ غلط ثابت ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جے آئي ٹي پر تحفظات ماضي کے تجربات کي بنا پر تھے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے مائنس نواز شریف فارمولا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چہرے نہیں نظام بدلنا ہوگا۔ آرٹیکل 62 اور 63 پر سپریم کورٹ ہماري درخواست منظور کر لیتی تو قوم کو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتے۔

پاکستان عوامی تحریک کے جلسہ سے تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ق اور جماعت اسلامي کے رہنماوں نے بھي خطاب کيا اور شہدائے ماڈل ٹاون کو انصاف دلانے کي قرارداد منظور کي۔ سما

SC

tahir ul qadri

JIT report

panama case

PML Q

PAT leader

model town report

minus Nawaz Sharif

Tabool ads will show in this div