لاہور؛ مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تین اشتہاری ہلاک

Police Encounter Lhr Pkg 15-07

لاہور: شيرا کوٹ ميں مبينہ پوليس مقابلے کے دوران تين اشتہاري مارے گئے جبکہ فائرنگ کے دوران کسي پوليس اہلکار کو خراش تک نہ آئي۔

حکام کے مطابق اشتہاري ملزمان کي موجودگي پر پوليس نے شيرا کوٹ طلعت پارک کے علاقے ميں چھاپہ مارا۔ ملزمان نے مزاحمت کي جس پر پوليس کو گولي چلانا پڑي۔ اہلکاروں کي فائرنگ سے تينوں ملزمان موقع پر مارے گئے۔ ملزمان ميں احسن ، عابد اور فرمان شامل ہيں۔

سي آئي اے کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان پوليس مقابلوں اور ايک اہلکار کے قتل ميں ملوث تھے۔ انہيں پندرہ مقدمات ميں اشتہاري قرار ديا گيا تھا۔ مقابلے کے بعد ملزمان کي لاشيں پوسٹ مارٹم کےليے منتقل کردي گئيں۔ سما

police encounter

three killed

Tabool ads will show in this div