رینجرز کا لیاقت آباد میں آپریشن، متحدہ یونٹ انچارج سمیت 22 گرفتار

ویب ایڈیٹر

کراچی : رینجرز کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے، لیاقت آباد میں کارروائی کرکے ایم کیو ایم کے یونٹ انچارج اور جوائنٹ یونٹ انچارج سمیت 22 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے سندھی ہوٹل میں رینجرز کی بھاری نفری نے کارروائی کی، سرچ آپریشن کے دوران ایم کیو ایم کے یونٹ انچارج اور جوائنٹ یونٹ انچارج سمیت 22 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کا کہا ہے کہ زیر حراست تمام افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، جہاں ان سے ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر جرائم سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔ سماء

رینجرز

Azadi March

ICC

Tabool ads will show in this div