موسم نےلی انگڑائی توشہریوں کی موجیں ہوگئیں

HAWKSBAY HUTS 1800 KHI PKG 15-07

کراچی: شہرمیں موسم نےانگڑائی لی توشہریوں نے ہاکس بے پرہٹس بُک کرالیے۔ساحل پر کھیل کے ساتھ باربی کیو آئٹمز کے بھی خوب دورچلے۔

ٹھاٹھیں مارتےسمندرکاشوراورچٹانوں سے ٹکراتی بپھری موجیں اور ہلکی ہلکی بوندا باندی،ٹھنڈی ہواکےڈیرےاورشہریوں کے دمکتے چہرے،پُرفضا ساحل پرلگےپھیرے۔

کراچی کاموسم سہاناہواتوشہریوں نے ہاکس بے پر ہٹس بک کرالیے۔دلفریب موسم میں ہر کوئی اپنی ہی دھن میں نظرآیا۔کسی نے ساحل پر پتنگ اڑائی تو کسی کوکرکٹ کی سوجھی۔

پکنک کی بات ہو اور کھانے کا اہتمام نہ ہوتوآؤٹنگ ادھوری لگتی ہے۔اس دوران شہری کہاں پیچھےرہتے،کوئلے سیخیں ساتھ لائےاور گرما گرم چٹ پٹے باربی کیو آئٹمز کے مزے اڑائے ۔ سماء

HAWKSBAY

Tabool ads will show in this div