کم عمری میں کافی کامیابی حاصل کرلی

Alia-Bhatt

ممبئی: بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ اب بھی وہی فرد ہوں جیسے کامیابی سے قبل ہوا کرتی تھی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ کو بہت ہونہار لڑکی سمجھا جاتا ہے جس نے کم عمری میں کافی کامیابی حاصل کرلی ہے لیکن خاص بات یہ ہے کہ اِس کامیابی نے ان کے برتاوکو بگاڑا نہیں ہے۔ 24 سالہ اداکارہ انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈیمی ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کے سلسلہ میں امریکہ آئی ہوئی ہیں۔

AliaBhatt-IIFARocks-1

عالیہ نے یہاں میڈیا سے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ میں اب بھی وہی فرد ہوں جیسے کامیابی سے قبل ہوا کرتی تھی۔ میں نہیں سمجھتی کہ فلمی کامیابی نے میرا رویہ بگاڑا ہے۔ ”ہائی وے“ ، ”2 اسٹیٹس“ ، ”اڑتا پنجاب“ اور ”ڈیر زندگی“ جیسی بالی ووڈ فلموں میں عالیہ کی اداکاری کو خوب سراہا گیا ہے۔

Alia-FI

وہ اِس ایوارڈ تقریبات میں پہلی مرتبہ شرکت کررہی ہیں۔ اپنے اولین ایوارڈ کے بارے میں عالیہ نے کہاکہ انھیں یہ فلم ہائی وے کیلئے حاصل ہوا۔ سماء

ACTRESS

Alia bhatt

Tabool ads will show in this div