وزیراعظم نے اسپیکرقومی اسمبلی کو فوری وطن واپس بلاکراہم ٹاسک دے دیا
اسلام آباد:پاناما کے معاملے پر جے آئي ٹي کی رپورٹ کے بعد ملک میں سياسي درجہ حرارت بڑھنے لگا ۔۔وزیراعظم نے اسپیکر قومي اسمبلي ایاز صادق کو وطن واپس بلاکر اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے کی ہدایت کردی۔ پاناما معاملے پرجے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد ملک میں سیاسی صورتحال تیزی سے بدلنے لگی۔ وزیراعظم نوازشریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو فوری طور پر وطن واپس بلا لیا ہے۔سردارایاز صادق نجی دورے پر لندن میں تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر کو قومی اسمبلی کے ممکنہ اجلاس کے لئے بلایا گیا ہے۔ایاز صادق کو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور شاہ محمود قریشی سے رابطوں کی ہدایت بھي دے دي گئي جبکہ وزیر اعظم نے پارلیمانی وفد کو بیلا روس کے دورے سے بھی روک دیا۔