وزیراعظم کا زراعت کو صنعت کا درجہ دینے کا اعلان

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے آج ایک تیر سے 2 شکار کرلئے، اچھے کاموں کا کریڈٹ بھی لے لیا اور خرابیوں کا ملبہ پچھلی حکومتوں پر ڈال دیا۔ بولے کہ 5 سال پہلے کسی کو حالات ٹھیک کرنے کا خیال کیوں نہیں آیا، ملک میں بہتری لانے کی کوششیں صرف آج ہی کیوں کرنا پڑیں، زراعت کو مکمل صنعت کا درجہ دینے کا بھی اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا حکومت سنبھالی تو پاکستان کی معیشت زبوں حالی کا شکار تھی، دہشت گردوں کو شکست دے کر رہیں گے، کچھ سیاسی قوتیں نہیں چاہتیں ملک ترقی کرے، امن و امان کی بہتری کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے، اندرون و بیرون ملک معاملات ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اقتصادی راہداری منصوبہ دشمنوں کو ہضم نہیں ہورہا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کو قرضوں کا مقصد نچلی سطح پر لوگوں کو خوشحال بنانا ہے، زراعت کو ایک مکمل صنعت کا درجہ دیا جائے گا، چھوٹے کاشتکاروں کو جدید تحقیق سے آگاہ کیا جائے گا، کسانوں اور کاشتکاروں کی زمین کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرینگے۔

وہ کہتے ہیں کہ لائیو اسٹاک کے شعبے کو ترقی دینا چاہتے ہیں، چھوٹے کسانوں کے حالات بہتر بنانا ہماری ذمہ داری ہے، کریڈٹ گارنٹی اسکیم کے تحت بہتر زرعی پیداوار حاصل ہوگی جس سے معیشت مضبوط ہوگی۔ سماء

eid

tragic

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div