رمضان کےبعد بھی ’’پیک فیکٹر‘‘؟ شہری کریم سے تنگ آگئے

TAXI PEAK FACTOR PKG 15-07 Mukkaram

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/TAXI-PEAK-FACTOR-PKG-15-07-Mukkaram.mp4"][/video]

کراچی: آن لائن ٹیکسی سروسز’’کریم ‘‘کے زائد کرایوں سے شہری پریشان ہیں۔ ایپ ٹیکسی سروسز پر پیک فیکٹر کے نام سے زائد کرایہ وصول کیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے احتجاج ریکارڈ کرانا شروع کردیا۔ آن لائن ٹیکسی سروسز کا رمضان میں شروع ہونے والا پیک آور فیکٹر اب تک ختم نہ ہوسکا۔ رش والے اوقات میں کرایہ میں تین سے چار گنا اضافے سےت پریشان شہریوں نے  زائد کرایوں کے سبب پھرسے رکشوں کا انتخاب شروع کردیا۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے زائد کرایوں کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔ صارفین کے مطابق پیک آور فیکٹڑ کے نام پر کئی گنا زائد کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔

یہ سلسلہ رمضان میں تیز ہوا تھا۔ جواز دیا گیا کہ گاڑیاں کم ہیں سو کرایہ تھوڑا زیادہ لیا جائے گا۔ کبھی ڈیڑھ گنا کبھی دو گنا اور کبھی کبھی تو تین سے چار گنا زیادہ کرایہ وصول کیا جارہا ہے۔ اور سب سے زیادہ کرایہ رش کے اوقات میں وصول کیا جاتا ہے۔

اب جب بھی کریم بک کرانے کے لیے ایپ کھولو اور ٹیکسی کو کال کرنے لگو تو پیک آور فیکٹر منہ چڑانے لگتا ہے جس کے بعد رکشہ بھی پیارا لگنے لگتا ہے۔

سوشل میڈیا پر لوگ کہتے ہیں ان ٹیکسی سروسز نے اجارہ داری قائم کرلی ہے۔ اس سے تو بہتر ہے رکشہ ہی کرلیں جبکہ بعض تو سوال کرتے ہیں باس میرا قصور کیا ہے؟۔ سماء

supply

Chand raat

Customers

careem

peak hour

peak factor

dissatisfaction

peak pricing mechanism

ride-hailing cab service

Tabool ads will show in this div