شہبازشریف کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر

Jul 15, 2017

PANAMA SHEHBAZ SHARIF PKG 08-04 ASIF

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/Babr-Awan-Lhr-SOT-15-07.mp4"][/video]

لاہور: تحريک انصاف کے رہنما بابراعوان نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں نا اہلي ریفرنس دائرکردیا جبکہ ہائی کورٹ آفس نے ايسي کسي درخواست کي ترديد کي ہے۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کے دوران بابر اعوان نے کہا کہ شریف خاندان کے خلاف کسي ملکي ادارے نے کوئي سازش نہيں کي۔ پانامہ کیس میں بھی گارڈ فادر ٹو کی چوری پکڑی جا چکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے حوالے سے شریف فیملی کے پاس تین آپشنز تھے،،تحقیقاتی کمیٹی کا بائیکاٹ کرتے،،نظرثاني کے لیے جاتے یا چیلنچ کرتے لیکن انہوں نے تینوں آپشنز ضائع کر دیے ۔

بابراعوان نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو نااہل قرار دینے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں ریفرنس دائر کیا جبکہ ہائیکورٹ آفس کی جانب سے اس بات کی  تردید کی گئی ہے۔ سماء

JIT

Babar awan

panama case

Tabool ads will show in this div