وزیراعظم سے زرداری کی ملاقات، کراچی آپریشن میں تیزی لانے پر اتفاق

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وزیراعظم سے سابق صدر آصف زرداری کی 2 روز میں دوسری ملاقات، دونوں رہنماؤں نے کراچی آپریشن میں تیزی لانے پر اتفاق کرلیا۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مراد علی شاہ اور سلیم مانڈوی والا نے شرکت کی، ملاقات میں سانحہ صفورا کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایپکس کمیٹی کے فیصلوں اور کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر بھی غور و غوض کیا گیا، وزیراعظم نواز شریف نے کراچی آپریشن میں تیزی لانے کے حوالے سے سابق صدر کو اعتماد میں لیا۔

وزیراعظم نواز شریف اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کی 2 روز کے دوران یہ دوسری ملاقات ہے، دونوں رہنماؤں میں پہلی ملاقات گزشتہ رات کراچی میں امن و امان کے حوالے سے ہونے اہم اجلاس میں ہوئی تھی۔ سماء

eid

bankruptcy

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div