پاکستان کو تباہ کرنے اور دبانے کی کوششیں ناکام ہونگی،جنرل زبیر

Zubair Mehmood Hayat Ptv 15-07

منوڑہ / کراچی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا ہے کہ "را " بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے، تاہم پاکستان کو دبانے اور تباہ کرنے کی ساری سازشیں ناکام ہونگی۔ پاکستان نیول اکیڈمی منوڑہ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں چیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را افغانستان سے آپریٹ کر رہی ہے، دشمن ایجنسیوں بالخصوص را کے مذموم عزائم کونا کام بنانا ہے۔ Navy Passing Out Parade PTV 15-073 ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را افغانستان سے آپریٹ کر رہی ہے۔ بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے۔ ملک دشمن ایجنسیوں بالخصوص را کےمذموم عزائم کونا کام بنانا ہے۔ Navy Passing Out Parade PTV 15-071 جنرل زبیر محمود حیات کا مزید کہنا تھا کہ علاقائی مسائل کے حل کے لیے پاکستان کواہمیت حاصل ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام پرتشویش ہے۔ افغانستان میں امن خطے کی سلامتی کے لیے ضروری ہے، پاکستان سے وفاداری ہم سب کی پہلی ترجیح ہے، پاکستان کی مسلح افواج قومی اتحاد اور طاقت کا مظہرہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کی ترقی میں گوادر بندرگاہ کو بنیادی حیثیت حاصل ہے، آپریشن ردالفساد کا مقصد دہشتگردوں اورانکے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ ہے، پاکستان کی ترقی میں گوادر بندرگاہ انتہائی اہم ہے۔ پاکستان نیوی کا ملکی دفاع اور سلامتی میں مرکزی کردار ہے۔ Navy Passing Out Parade PTV 15-072 قبل ازیں پاکستان نیول اکیڈ می منوڑہ میں 107 ویں مڈشپ مین اور 16 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات تھے۔ انہوں نے پریڈ کی سلامی لی۔ 100 افسران پاس آؤٹ میں شریک ہوئے جن میں بحرین، قطر اور سعودی عرب کے 28 کیڈٹس بھی شامل تھے۔ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں انعامات تقسیم کئے۔ سماء

PAKISTAN NAVY

passing out parade

CADETS

Pakistan Naval Academy

general zubair

Tabool ads will show in this div