کوک اسٹوڈیو10ویں سیزن میں کون رنگ جمائے گا؟
کراچی : پرانی موسیقی کو نئے اندازے میں پیش کرنے والے سلسلے کوک اسٹوڈیو میں اس دفعہ نجم سیٹھی کے بیٹے علی سیٹھی اور نوجوان گلوکارہ عائمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
جدید، لوک اور پاپ میوزک کے حسین امتزاج سے ہم آہنگ موسیقی کے اس پروگرام کوک اسٹوڈیو کے دسویں سیزن میں بھی نئے اور نوجوان گلوکار مدھر نغموں پر اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
اس سیزن میں آپ علی سیٹھی اور عائمہ بیگ کو دلفریب دھنوں پر گاتے سنیں گے۔ کوک اسٹوڈیو میں علی سیٹھی کی یہ تیسری پرفارمنس ہونگی۔ اس سے قبل علی سیٹھی لیجنڈ فوک گلوکارہ عابدہ پروین کے ہمراہ پرفارمنس دے چکے ہیں۔
دوسری جانب فلم ٹی وی کے نغموں سے شہرت حاصل کرنے والی حالیہ لکس سٹایل ایوارڈ ونر عایمہ کی کوک سٹوڈیو کے اس دسویں سیزن میں ڈیبیو پرفارمنس ہوگی۔ سماء