نیول اکیڈمی میں شاندارپاسنگ آؤٹ پریڈ،جنرل زبیرمہمان خصوصی

passing-out

کراچی / منوڑہ : پاکستان نیول اکیڈمی میں  مڈشپ مین کی 107 ویں اور شارٹ سروس کمیشن کورس کی 16ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود تھے،  پریڈ میں 100افسران نے پاس آﺅٹ کیا، جس میں برادر ممالک کے 28 افسران بھی شامل ہیں۔ پاکستان نیول اکیڈمی منوڑہ میں مڈشپ مین کی 107 ویں اور شارٹ سروس کمیشن کورس کی 16ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔

172.16.22.9_07_20170715092218883 نیول اکیڈمی میں ہونے والی پریڈ میں 100 افسران نے کمیشن حاصل کیا، پاس آؤٹ ہونے والے افسران میں 72 پاکستانی اور 28 برادر ملکوں کے افسران شامل ہیں۔ passig_5 یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان نیول اکیڈمی میں دو ہزار چار سو سے زائد غیر ملکی افسران تربیت حاصل کرچکے ہیں۔ پاس آؤٹ ہونے والوں میں بحرین، قطر اور سعودی عرب کے کیڈٹس بھی شامل ہیں۔ سماء

passing out parade

CADETS

Pakistan Naval Academy

Commissioned Officers

GENERAL ZUBAIR MEHMOOD HAYAT

Tabool ads will show in this div