کراچی میں فائرنگ، سپرنٹنڈنٹ حیدرآباد جیل جاں بحق

ویب ایڈیٹر:

کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں گاڑی پرفائرنگ سے سپرنٹنڈنٹ حیدرآباد جیل اعجاز حیدر جاں بحق جبکہ ان کی اہلیہ شدید زخمی ہو گئیں ۔



تفصیلات کے مطابق ایس پی حیدراعجاز اہلیہ کے ہمرا سرکاری گاڑی میں جا رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اعجاز حیدر موقع پرہی جاں بحق  جبکہ ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوئیں۔



سپرنٹنڈنٹ حیدرآباد جیل اعجاز حیدر کی میت اور زخمی اہلیہ کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر دارالصحت اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے ، مزید تفتیش جاری ہے۔ سماء

burger

elections

rocket

sims

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div